خاتون کے ذریعے شہری اغوا کروانا ملزمان کو مہنگا پڑ گیا

اوکاڑہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چار اغواکار گرفتار کر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 دسمبر 2023 13:10

خاتون کے ذریعے شہری اغوا کروانا ملزمان کو مہنگا پڑ گیا
اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2023ء ) خاتون کے ذریعے شہری اغوا کروانا ملزمان کو مہنگا پڑ گیا۔اوکاڑہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چار اغوا کار گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ بی ڈویزن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چار اغوا کار گرفتار کر لیے۔ملزمان نے خاتون کے ذریعے شہری کو اوکاڑہ بلوایا۔

ملزمان اغوا کے بعد تاوان کی بڑی رقم کا مطالبہ کرتے رہے ۔رپورٹ کے مطابق اغوا کاروں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی ملوث تھا۔اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الیاس مظہر جاوید اور اکمل نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جب کہ دوسری جانب پولیس وردی پہنے اغواکاروں نے طالبعلم کو اغوا کرلیا اور مغوی کی رہائی کیلئے کیلئی50 ہزارڈالرکے بٹ کوائن کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اغوا کی واردات کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں ہوئی جہاں نامعلوم کار سوار ملزمان طالب علم وجاہت ندیم کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گئے، اغوا کا مقدمہ مغوی وجاہت ندیم کی بہن وجیہہ ندیم ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جٹ لائن کے امام بارگاہ حسینی کے قریب پرائیویٹ کار میں سوار 4 مسلح افراد نے میرے بھائی کو اغوا کیا، والدہ کے نمبر پر سوشل میڈیا کے ذریعے اغوا کار رابطہ کر رہے ہیں۔

مغوی کی بہن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ویڈیو میں وجاہت کی آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے، اغوا کاروں کی جانب سے 50 ہزار امریکی ڈالر بٹ کوائن کے ذریعے طلب کئے جا رہے ہیں، پولیس نے مقدمہ تفتیش کیلئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کو منتقل کر دیا۔اہلخانہ نے دعوی کیا کہ وردی میں ملبوس ایک انسپکٹراور3اہلکاربھائی کے اغوامیں ملوث ہیں، پولیس حکام نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب لائنزایریا سے پولیس وردی پہنے اغواکاروں کے طالبعلم کو اغوا کرنے سے متعلق ایس ایس پی اے وی سی سی ظفر صدیق چھانگا نے موقف میں کہا کہ مغوی بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے، مغوی تاوان دیکرآیا یا نہیں،اہلخانہ سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں