اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک عورت سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا گیا

جمعرات 20 فروری 2020 21:00

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک عورت سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق محمد نعیم سکنہ مظفر کالونی کو طارق، اشتیاق وغیرہ چھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا کیوںکہ نعیم نے طارق کو طالبات سے چھیڑ خانی کرنے سے منع کیا تھا راستے میں دیوار کی تعمیر سے روکنے پر سانول ولد عظیم کو یونس ، شاہد رفیق وغیرہ نو افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا چک24جی ڈی کے رہائشی عمر فاروق کو تنویر ، دلاور اور ایزن وغیر ہ سات افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا سیف علی سکنہ 29-30ٹو ایل کے رہائشی اور اس کی والدہ ممتاز کو بشیر ، کالی ، رمضان وغیرہ نے تشددکر کے زخمی کر دیا پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں