فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑلی، 150 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد

ہفتہ 11 مئی 2024 14:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑلی، 150 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے دوران چیکنگ ایک گاڑی نمبر AUK 3613 کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

تو گاڑی میں 150 کلو مردہ مغیاں لوڈ تھیں کارروائی اوکاڑہ بائی پاس پر شاہنواز فلنگ اسٹیشن کے قریب کی گئی۔ مردہ مرغیاں مارکیٹ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیاں تلف کردیں جبکہ سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کا ہر گھناؤنا منصوبہ ناکام بنایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں