حویلی لکھا، سڑک کنارے واقع بینک میں دن ڈیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو جاتے ہوئے بینک منیجر کو بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بازیاب کرا لیا

جمعرات 27 اگست 2020 18:53

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) سڑک کنارے واقع بنک میں دن ڈیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات نامعلوم برقعہ پوش ڈاکو جاتے ہوئے بینک منیجر کو بھی ساتھ لے گئے ،پولیس تعاقب سے منیجر بازیاب ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا پاکپتن روڈ غلہ منڈی کے ساتھ قائم (میزان بنک) میں سیاہ کار نامعلوم نمبری پہ سوار پانچ کس جدید اسلحہ سے لیس برقعہ پوش ڈاکو داخل ہوئے اور بنک کے پورے عملے کو یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی پولیس موبائل معمول کے گشت پہ تھی اچانک بنک کے آگے پولیس موبائل کو دیکھ کر ڈاکوو،ْں نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور بنک کا سکیورٹی گارڈ معمولی زخمی ہوئے ہیں نامعلوم ڈاکو فرار ہوتے ہوئے بنک مینجر کو بھی ہمراہ لے اڑے جسے پولیس تعاقب کے بعد بازیاب کرالیاگیا واردات کے حوالے سے جائے وقوعہ کے معائینہ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا عمر سعید ملک نے ،،جہان پاکستان،، سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ڈاکوو،ْں کا جلد سراغ لگالیا جائے گا ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں