ٹی بی مہلک مرض ہے جس کی تشخیص اور علاج معالجہ کیا جائے تو وہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 26 مارچ 2024 16:33

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ٹی بی مہلک مرض ہے جس کی تشخیص اور علاج معالجہ کیا جائے تو وہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے، ٹی بی کی بروقت تشخیص علاج معالجہ اور احتیاطی تدابیر اپنا کر اس خطرناک مرض سے بچا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں ٹی بی کے عالمی دل کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑاءچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ٹرانسجینڈر کے نمائندہ ماہی سمیت مختلف محکموں کے افسران ہسپتال انتظامیہ معاملہ سول سوساءٹی صحافیوں سمیت شہری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کے لیے ڈاٹس طریقہ علاج کے مطابق آٹھ ماہ مسلسل اور بلا ناغہ دوائی کھا کر ٹی بی سے نجات ممکن ہے، یہ طریقہ علاج ملک بھر میں مفت دستیاب ہے جس کے تحت سرکاری تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کر کے اس کو مزید پھیلنے سے بھی روکا جا سکتا ہے ۔

\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں