وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا

اتوار 28 اپریل 2024 11:45

وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا ۔ سہولیات بارے آگاہی حاصل کرنے کے دوران شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ وفاقی وزیرمحسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنائیں گے،شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا،میں نے سنٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے،شہریوں کی شکایات،تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔ محسن نقوی نے سنٹر میں آین والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں،یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔بزرگ شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگئے ہیں،ہمارے مسلے حل ہو جائیں گے۔ سنٹر پر آئے دیگر شہریوں نے کہا کہ کام کرنے کی وجہ سے آپ کا بہت نام ہے، اب یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں