اوکاڑہ،کسان بورڈ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے باہر گندم کی قیمتوں میں کمی اور باردانہ کی عدم دستیابی کے خلاف کسانوں کا ا حتجاج مظاہرہ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) کسان بورڈ کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے باہر گندم کی قیمتوں میں کمی اور باردانہ کی عدم دستیابی کے خلاف کسانوں کا ا حتجاج مظاہرہ،حکومت کے خلاف نعرہ بازی ،احتجاج میں سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی،ضلعی صدر کسان بورڈ ضلع اوکاڑہ حماد حسن لاشاری، امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑا ڈاکٹر بابر رشیدنے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ کیا جائے کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کیا جائے حکومت کی جانب سے شرائطی سسٹم مروج کیا گیا ہے وہ ختم کیا گیا ہے کسانوں کو بجلی،کھاد، بیجوں وغیرہ میں سبسڈی دی جائے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک پاکستان بھر میں احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں