رینالہ خورد، دومسلح ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر12لاکھ 85ہزاروپے چھین لیے

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:26

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) رینالہ خورد قومی شاہراہ بیٹ نمبر 14میں ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

قومی شاہراہ پرڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہے چکنمبر20ٹوایل کا رہائشی شان علی گاڑی پرسوار رینالہ خورد سے اوکاڑہ جارہاتھا کہ دوموٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کراس سے 12لاکھ 85ہزارروپیے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ سٹی پولیس کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس بھی ناقص پٹرولنگ کے باعث قومی شاہراہ پر وارداتیں روکنےمیں ناکام ہوچکی ہے متاثرہ شہریوں نے ارباب اختیارسےنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں