انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جم خانہ کرکٹ کلب نے جیت لیا

اتوار 21 اپریل 2024 14:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت اوکاڑہ میں منعقدہ انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جم خانہ کرکٹ نے روشن کرکٹ کلب کو دس وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میاں محمد منیر ایم پی اے تھے۔اس موقع پراوکاڑہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سلیم ، جنرل سیکرٹری زاہد اقبال اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

جم خانہ کرکٹ گراونڈ اوکاڑہ میں کھیلے گے اس میچ میں روشن کرکٹ کلب نےٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اورز میں جم خانہ کرکٹ کلب کو 133رنز کا ٹارگٹ دیا جو جم خانہ کرکٹ کلب نے باآسانی پورا کرلیا اور میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ذیشان اشرف 92رنز ناٹ آوٹ اور محمد اشعر 41رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ذیشان اشرف پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔

اس موقعہ پر میاں محمد منیر ایم پی اے کا کہنا تھا کہ۔کرکٹ میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے اضلاع کی سطح پر کلب کرکٹ بہت اہم ہے۔مقامی کھلاڑی محنت اور کارکردگی کی بنیاد پر آگے آسکتے ہیں۔کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد پر امن اور بہتر معاشرہ کے قیام میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ۔میاں محمد منیر نے کامیاب کپتان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی اور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ان کا کہنا تھا کھیل میں ہار جیت سے زیادہ اہم بہترین صلاحیتوں کا اظہار ہے ۔اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض فرزند علی اور کاشف ریاض نے ایمپائرنگ اور حمزہ علی نے سکورنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں