دیہی کلچر کی نمائندگی کرنے والے کھیل بین الا قوامی سطح پر پذیرائی حاصل کریں گے،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

جمعرات 3 نومبر 2022 16:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ روایتی کھیلوں کی ترویج سے جہاں ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتو ں کے اظہار کا موقع پر ملے گا وہیں پر ہمارے دیہی کلچر کی نمائندگی کرنے والے یہ کھیل بین الا قوامی سطح پر پذیرائی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11 نومبر کو جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں پاکستان وائیٹ اور پاکستان گرین کے درمیان ہونے والے کبڈی میچ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ظہیر لیاقت بیگ ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین ،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد ،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال ،ڈی او سول ڈیفنس ،انچارج سیکیورٹی برانچ ،ٹریفک سیکٹر کمانڈر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ کبڈی میچ کے انتظامات کے ساتھ ساتھ میچ دیکھنے کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے بھی بیٹھنے ،سیکیورٹی ،کار پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق اور میچ آرگنائزکبڈی میچ چوہدری انور نے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے لئے اوکاڑہ آمد ،میچ کے انتظامات ،کبڈی کے لئے گروَنڈ کی تیاری ،شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات سمیت دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں