کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہیں ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

پیر 11 مارچ 2024 18:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہیں ، کھیلوں کی جانب خصوصی توجہ از حد ضروری ہے، سکولوں میں بھی طالب علموں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں سالانہ سپورٹس کے سلسلہ میں نمایاں کارکردگی کی حامل 100 سے زائد طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد طاہر امین، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان حسین،ڈپٹی ڈی او راناعابد حسین ، مختلف سکولوں کی ہیڈ مسٹریس و اساتذہ اور بچوں کے والدین بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کرکٹ سٹیڈیم، جمنازیم، سپورٹس کمپلیکس کو دور حاضر کی سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 30 سپورٹس گراؤنڈز بنائے بنائے گئے ہیں ، جن سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں بھرپور مدد ملے گی، کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی بی کے لئے منتخب ہونے والی گورنمنٹ ہائی سکول حویلی لکھا کی دو طالبات میرب امین اور ہادیہ منا کو 50، 50 ہزار انعامات دینے کا اعلان کیا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں