عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برویکار لایا جائے گا،عبدالجبار بلوچ

موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا ہوسکے ،ڈپٹی کمشنر پنجگور

پیر 3 اپریل 2017 20:59

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو برویکار لایا جائے گا اور پی پی ایچ ائی صحت کے حوالے سے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہے پی پی ایچ ائی کے بنیادی مراکز صحت عوام میں صحت وصفائی کے متعلق شعور واگاہی مہم تیز کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ ائی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران پی پی ایچ ائی کیڈی ایس وی عبدالحمید بلوچ نے پی پی ایچ ائی کی کارکردگی پر بریفننگ دیا اجلاس میں تمام بنیادی مراکز صحت کے انچارج اور نیوٹریشن یونٹ کے امداد بلوچ بھی شریک رہے ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ پی پی ایچ ائی کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے پنجگور کے دوردراز علاقوں میں وہ صحت کے حوالے سے جو کام کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو صحت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا ہوسکے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل برویکار لایا جائے گا انہوں نے پی پی ایچ ائی اور دیگر شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ صحت وصفائی اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں شعور واگاہی مہم تیز کردیں ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں