بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کیساتھ ہیں چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری صریحا ناجائز ہے ،ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ، ملا فر ہا د

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) حق دو تحریک پنجگور کے چیئر مین ملا فرہاد نے ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبات فوری طور منظور کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہے چیک پوسٹوں پر جو بھتہ خوری ہے یہ صریحا ناجائز ہے جسکی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک نے ہمیشہ عوام پر ہونے والے زیادتیوں پر آواز اٹھایا اور بھتہ خور مافیا کے خلاف ایک طویل تحریک بھی چلائی تاریخی دھرنا اور احتجاجیں بھی کیں اور مذید جہاں بھی زیادتیاں ہونگی حق دو تحریک اسکے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ ایک تو بلوچستان کے عوام اور ٹرانسپورٹرز پہلے ہی سے مصیبتوں کا شکار ہیں انہیں چیک پوسٹوں پر روک کرتذلیل جیسے مراحل سے بھی گزارا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک سمجھتی ہے کہ چیک پوسٹوں کے نام پر جو عوامی تذلیل کا سلسلہ ہے یہ دانستہ ہے جس کے خلاف ہم ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت کو گوش گزار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اب مذید عوام پر ستم ڈہانے سے باز رہے اور ٹرانسپورٹرز کے مطالبات فوری طور پر منظور کرکے بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرائے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں