تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے ،عبدالرزاق ساسولی

جب ہمارے تعلیمی ادارے فعال ہونگے تب ہمارے بچوں میں معیاری ایجوکیشن کا رجحان بڑھے گا،ڈپٹی کمشنر پنجگور

بدھ 28 اپریل 2021 16:28

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت اجلاس تعلیمی اداروں کے مسائل زیر بحث آئے گرلز کالج پنجگور کے مسائل پر والدین کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا کمیٹی کالجز کے مسائل کا جائزہ لیکر ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کرے گی تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گورنمنٹ گرلز کالج کے مسائل پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں والدین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی گرلز کالج کے مسائل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پیش کیئے گئے اور حصوصا بسوں کے مسلے پر بات چیت کی گئی ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے جب ہمارے تعلیمی ادارے فعال ہونگے تب ہمارے بچوں میں معیاری ایجوکیشن کا رجحان بڑھے گا اور وہ کوالٹی ایجوکیشن کی جانب مائل ہونگے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اس وقت یونیورسٹی سب کیمپس کی شکل میں ایک اہم ادارہ موجود ہے تاہم کالجز کے کردار سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے جب سے میں نے چارج سھنبالا ہے میری یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیمی اداروں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں تاکہ وہاں غریب مزدور اور چھوٹے ملازمین کے بچوں کو بھی معیاری ایجوکیشن ملے اس حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنجگور میں تدریسی اسٹاف کی کمی دور کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت کررہی ہے اور بس کو چلانے کے لیے پرائیوٹ ڈرائیور رکھنے کے لیے بھی تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ والدین سے میٹنگ کا مقصد کالجز کے مسائل اور طالبات کی مشکلات کا جائزہ لینا ہے اور مذید اس حوالے سے کمیٹی بنایا گیا ہے وہ وقتا فوقتاً کالجز میں جاکر کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر سے شئیر کرے گا انہوں نے کہا کہ ہر باپ کی خواہش رہتی ہے کہ ان کا بچا پڑھ لکھ کر ایک اچھا انسان بنے اور اس کا یہ خواب اس وقت پورا ہوسکتا ہے جب تعلیمی ادارے اس قابل ہونگے کہ وہ اپنے تئیں معیاری ایجوکیشن بچوں میں منتقل کریں اس کے لیے والدین کو بھی اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور تعلیمی اداروں میں جاکر وہاں مسائل اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا جائزہ لیں انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کو پہلی ترجیح بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں