اسلام ہمیں امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے اسلامی عادلانہ نظام میں تمام مسائل کا حل موجود ہے،مولانا قاضی منیب رحمان

پیر 21 مارچ 2022 17:05

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2022ء) پنجگور جامعہ مخزن العلوم بونستان کے زیراہتمام تاریخ ساز عظمت قرآن و کردار مدارس کانفرنس بیاد مولانا عبدالقادر رح منعقد ہوا۔ جس میں پنجگور سمیت ملک بھر سے علماء کرام اساتذہوطلباء سمیت ہزاروں مسلمان شریک ہوئے ، اس پروقار کانفرنس کے مہمان خصوصی ملک کے معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی منیب رحمان کراچی تھے،دیگر مہمانوں میں مولانا محمد یوسف مدنی، مولانا حافظ حسین احمد شرودی، مولانا مولانا ولی اللہ،قاری عبداللہ خالد،مولانا احمد سمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر 150 سے زائد حفاظ کرام اور حافظہ کی ودستار بندی اور شال پوشی کی گئی، کانفرنس سے مہمان خصوصی حضرت مولانا قاضی منیب رحمان، مولانا محمد یوسف مدنی، مولانا قاری عبداللہ،مولانا حافظ حسین احمد شرودی، شیخ حمیداللہ، مولانا احمد علی، مولانا ولی اللہ، مولانا شیخ عبدالغفار، مولانا محمود احمد، جامعہ مخزن العلوم کے مدیر مولانا عبدالحلیم اورمولانا عبدالباسط اور دیگر نے خطاب کیا، مولانا قاضی منیب رحمان نے کہاکہ اسلام ہمیں امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے اسلامی عادلانہ نظام میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

(جاری ہے)

ہر مسلمان پر یہ فرض بنتا ہے کہ قرآن وسنت کی روشنی میں اپنی زندگی گزاریں۔انہوں نے کہا کہ دنیاوی کتابوں میں ردبدل ہوسکیتا ہے لیکن قرآن وہ کتاب ہے جس میں ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آج دینی مدارس کی بدولت ملک میں لاکھوں طلباء کے سینوں میں قرآن پاک محفوظ ہیں۔ اللہ تعالی نے اپنے قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے اور قرآن پاک کے لفظوں کی حفاظت کی ذمہ داری حافظ القران پر دی ہیں۔

قرآن حق اور سچ کی کتاب ہے۔ اس کو تلاوت کرنے اور اس پر عمل کرنے سے دنیا اور آخرت کی کامیابی مل سکتی ہے۔ قرآن پاک کا حق ہم پر اتنا ضرور ہے کہ ہم اس کتاب اللہ کی تلاوت کریں۔ مسلمان ہوتے ہوئے قرآن کی تلاوت سے محروم رہیں تو یہ کتنا افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ مخزن العلوم بونستان کی اس تاریخی ساز کانفرنس اور ڈیڈھ سو سے زائد حفاظ کرام اور حافظہ کی دستار بندی قابل تحسین اور قابل ستائش ہے۔

اس جامعہ کے بانی حضرت مولانا عبدالقادر رح کی دینی اور ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں اللہ تعالی ان کے درجات بلند کریں۔ دیگر مقررین نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں لاکھوں تشنگان علم فیض یاب ہورہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد عالم دین اور حفاظ کرام کی دستار بندی ہوتی ہے جوکہ ملک کے کونے کونے میں علم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو پھیلا کر قرآن و حدیث کا درس دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ملکی اور سیاسی معاملات میں علماء کرام کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

علماء کرام ہر شعبے میں چھاگئے ہیں۔ عوام دینی مدارس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔ ہم سب کو ملکر دینی مدارس کی حفاظت کرنی چاہیے۔ جہاں بھی دین اسلام کی خدمت ہررہی ہے ان کے ساتھ جڈنا چاہیے کیونکہ دین اسلام کا راستہ اختیار کرنے سے دنیا اور آخرت میں کامیابی پاسکتے ہیں۔مقررین نے جامعہ مخزن العلوم کے مدیر مولانا عبدالحلیم اور ناظم مولانا قاری عبدالرشید کی دینی خدمات کو سرہاتے ہوئے ان کو اور کانفرنس کی کامیابی پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ۔

کانفرنس کے اختتام پر مولانا مفتی کلیم اللہ نے خصوصی دعا کی۔ واضح رہے کہ جامعہ مخزن العلوم بونستان پنجگور ایک قدیم دینی درسگاہ ہے جن سے اب تک ہزاروں نوجوانوں نے علم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حاصل کئے اور بڑی تعداد میں طلباء اور طالبات نے قرآن پاک حفظ کئے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں