پتوکی شادی میں شرکت کیلئے کوٹ رادھا کشن سے آنے والی خاتون کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا

جمعہ 30 نومبر 2018 13:30

پتو کی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2018ء) پتوکی شادی میں شرکت کیلئے کوٹ رادھا کشن سے آنے والی خاتون کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کی رہائشی خاتون کوثر بی بی اپنے عزیزوں کی شادی میں شرکت کیلئے پتوکی آئی اور وہ محلہ ملک پورہ جانے کیلئے ریلوے اسٹیشن سے باہر مین گیٹ کے قریب آئی تو کار میں سوار ایک خاتون سمیت تین نوسر بازوں نے ورغلا پھسلا کر اس کو کار میں بٹھا لیا۔

اورناروکی روڈ سے ہوتے ہوئی آدھن روڈ کی طرف لے گئے وہاں پر نوسر بازوں نے کوثر بی بی کے کانوں کی بالیاں اور دیگر اڑھائی تولے کے زیورات اور پچیس ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اور دھکا دیکر سڑک پر پھینک دیااور فرار ہوگئے متاثرہ خاتون کوثر بی بی نے تھانہ سٹی پولیس پتوکی کو تحریری درخواست دے دی تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں