پتوکی ھلہ روڈ پر کرنٹ لگنے سے دو کمسن بہنیںدم توڑ گئیں

2 سالہ فریحہ اور 5 سالہ مدیحہ کاکھیلتے ہوئے واٹر پمپ سے ہاتھ لگ گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:21

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) پتوکی ھلہ روڈ پر کرنٹ لگنے سے دو بہنیںدم توڑ گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ سگی بہنوں2 سالہ فریحہ اور 5 سالہ مدیحہ کھیلتے ہوئے واٹر پمپ کو چھو بیٹھیں جس سے دونوں کو کرنٹ لگ گیا ،بچیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکٹروںنے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

کمسن بہنوں کے انتقال پر علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں