پتوکی‘ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے دو روز بعد مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا‘رانا حیات خان

منگل 17 مئی 2022 12:48

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ن لیگی رہنما رانا حیات خان کی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی آمد ہسپتال کے مسائل پر بات چیت شہریوں نے سابق ایم ایس ڈاکٹر دلدار محبوب کی کار کردگی کو سراہا ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے دو روز بعد مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ن لیگی رہنماء رانا حیات خان کی گفتگو سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر لئیق،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فاروق حیدر،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر فیصل نزیر اور صحافیوں اور ن لیگی رہنماوں سمیت دیگر موجود تھے رانا حیات خان نے ہسپتال کی مزید بہتری کیلئے ڈاکٹروں اور شہریوں سے رائے طلب کی سابقہ ن لیگی اور پی ٹی آئی حکومتوں کے درمیان ہسپتال کی کارکردگی کا جائزہ لیا متعدد ڈاکٹرز نے اپنی مشکلات کے متعلق سی ای او ہیلتھ اور رانا حیات کو اگاہ کیا رانا حیات خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں نئے ایم ایس کی تعیناتی کیلئے دو روز بعد مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا شہریوں نے سابق ایم ایس ڈاکٹر دلدار محبوب کی کار کردگی کو سراہا رانا حیات خان کو ڈاکٹروں کی جانب سے ٹراما سنٹر کے حوالے سے بھی اگاہ کیا گیا میو نسپل کمیٹی کے کرپٹ سی او یونٹ پتوکی غلام مرتضی،زاہد محمود انفرا اسٹرکچر پتوکی کرپٹ آفسر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں