پتوکی، پتوکی نوسربازوں نے راہگیر کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا بیہوشی کی حالت میں ملتان روڈ پرپھینک کرفرار ہوگئے

بدھ 1 مئی 2024 11:47

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پتوکی نوسربازوں نے راہگیر کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا بیہوشی کی حالت میں ملتان روڈ پرپھینک کرفرار ہوگئے ہسپتال منتقل نیشنل ہائی وے پولیس خاموش تماشائی ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقوں میں نوسربازوں نے سر اٹھانا پھر سے شروع کردئے نوسربازوں نے راہگیر کو لاہور شاہپور کانجرہ سے کار پر لفٹ دیکر بٹھایا نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا بیہوشی کی حالت میں ملتان روڈ پرپھینک کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد متاثرہ شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیامتاثرہ شخص کی شناخت 36سالہ اشرف مسیح کے نام سے ہوئی۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ نمبر13نوسربازوں کو لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام خاموش تماشائی بن گئی شہریوں کا آئی جی پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پرنوٹس لینے کا مطالبہ ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں