تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا ،چرس برآمد، مقدمہ درج

بدھ 1 مئی 2024 11:47

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا چرس برآمد مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اسلم بھٹی کی پولیس ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر منڈیانوالہ بائی پاس پرکاروائی کی پولیس نے دوران کاروائی محمد جاوید منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمدکرلی پولیس نے مزید بتایا کہ منشیات فروش موٹر سائیکل سوار ملزم جاوید پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا موقع پر قابو کرلیاملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں