پتوکی ،پولیس وردی میں ملبوس تین کس ملزمان شہری کی بیوی ،بیٹے کواغوا کرکے فرار ہوگئے

منگل 26 مارچ 2024 12:42

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پولیس وردی میں ملبوس تین کس ملزمان شہری کی بیوی ،بیٹے کواغوا کرکے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ نولکھا ٹاون میںپولیس وردی میں ملبوس شخص سمیت تین کس نامعلوم ملزمان رات کے وقت شہری کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور ملزمان اسلحہ کے زور پر مقدمہ مدعی اور اسکی بیوی 25سالہ سائرہ بی بی ،اور بیٹے علی رضا کو زبردستی کار میں بٹھالیا ملزمان مقدمہ مدعی کو گہلن پھاٹک کے قریب اتارکر اوکاڑہ کی جانب فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ شخص محمد فیصل کی مدعیت میں بیوی،بیٹے کے اغوا کامقدمہ درج کرلیا گیا اور تلاش شروع کردی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں