پتوکی، منی ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،ایک خاتون موقع پر جاںبحق ،باقی محفوظ رہے

منگل 14 مئی 2024 22:39

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) منی ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے سے ایک خاتون موقع پر جاںبحق ہوگئی،باقی افرادمحفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقہ ہلہ روڈ پر شیخم کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماردی حادثہ میں خاتون موقع پر جاںبحق ہوگئی باقی افراد محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

جاںبحق خاتون کی شناخت 36 سالہ خدیجہ بی بی کے نام سے ہوئی جوکہ شیخم کی رہائشی ہے ۔

ریسکیو 1122ٹیم نے موقع پر پہنچ کرنعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پتوکی منتقل کردیاریسکیو 1122نے امن پریس کلب پتوکی عہدیداروں کو بتایا کہ موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی اور کمسن بچہ شیخم سے پتوکی آرہے تھے اور شیخم کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں