نیشنل باکسنگ چیمپئن ذیشان علی کا آبائی علاقے میں پہنچنے پرشانداراستقبال

بدھ 22 نومبر 2023 13:22

نیشنل باکسنگ چیمپئن     ذیشان علی کا آبائی علاقے میں پہنچنے پرشانداراستقبال
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2023ء) ضلع پتوکی کے نواح حبیب آباد کے محنت کش کے بیٹے ذیشان علی کا باکسنگ نیشنل چیمپئن بننے کے بعد اپنے آبائی علاقے میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، ذیشان علی نے مختلف گیمز میں درجن بھر میڈلز اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد 3 بار نیشنل چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا، باکسنگ کی دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ذیشان علی کا تعلق پتوکی کے نواح حبیب آباد سے ہے۔

نیشنل چیمپئن ذیشان علی کا آبائی علاقہ میں اپنے گھر پہنچنے پر اہل علاقہ نے پرتباک استقبال کیا اور مبارکبادیں پیش کیں ۔ نیشنل چیمپئن ذیشان علی کا کہنا تھا نیشنل چیمپئن بننے پر انتہائی خوشی ہے اور ملک و قوم کا نام اسی طرح روشن کرتا رہوں گا ۔

(جاری ہے)

عوامی نمائندوں اور موجودہ حکومت سے میں اپیل کرتا ہوں حبیب آباد شہر جو کہ 50 ہزار آبادی پر مشتمل ہے جس میں نہ کوئی کھیلنے کا گراؤنڈ نہ کوئی سہولت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو در بدر کی ٹھوکریں کھا کر کامیابی حاصل کر لی مگر ہمارے معاشرے کے نوجوان نشے جیسی لت سے بچیں کیوں کہ جن شہروں میں کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں ان شہروں میں ہسپتال ویران ہوتے ہیں لہذا رانا سکندر حیات سے گزارش ہے کہ وہ خود بھی سپورٹس مین ہیں اور باقی نوجوانوں کا بھی خیال کر یں اور انہیں کھیلنے کے لیے گراؤنڈ مہیا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں