محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کا جعلی، غیر معیاری کھادوں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن، جرمانے عائد، ڈیلر شپ لائسنس منسوخ

اتوار 5 نومبر 2023 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2023ء) محکمہ زراعت خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف اضلاع میں جعلی، غیر معیاری کھادوں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کرکے خلاف ورزی کرنے والے دکانداوں کے ڈیلر شپ لائسنس منسوخ کردیئے. محکمہ زراعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ نے مردان، پشاور، بنوں،ہری پور،شانگلہ،بونیر، باجوڑ اور صوبہ بھر کے دیگر اضلاع میں سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے اور ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹسٹ کےلیے فاسفورسی کھادوں کے نمونے بھی حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداوں کے ڈیلر شپ لائسنس بھی منسوخ کئے گئے اور کئی دکانیں بھی سیل کی گئیں۔ واضح رہے کہ محکمہ زراعت یہ کارروائی کسانوں کی فلاح اور انہیں نقصانات سے بچانے کےلیے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے کر رہا ہے۔ محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران جعلی، غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک وہ اپنے غیر قانونی کاموں سے باز نہیں آ جاتے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں