محمودخان بھاری اکثریت سے خیبرپختونخوااسمبلی میں قائدایوان منتخب

جمعرات 16 اگست 2018 17:41

محمودخان بھاری اکثریت سے خیبرپختونخوااسمبلی میں قائدایوان منتخب
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) تحریک انصاف کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار محمودخان77ووٹ لیکربھاری اکثریت سے خیبرپختونخوااسمبلی میں قائدایوان منتخب ہوگئے انکے مدمقابل متحد ہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کاکاخیل نے 33ووٹ لئے ،جمعرات کے روز سپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک کے بعد سپیکر نے اراکین کی تعدادپوری کرنے کیلئے پندرہ منٹ کا وقفہ دیا جس پر پی پی کی نگہت یاسمین اورکزئی سیخ پاہوگئی اوربولی کہ مجھے گزشتہ روزدیرسے آنے پر ووٹ ڈالنے نہیں دیاگیالہذا وقفہ مکمل ہوتے ہی ہال کے دروازے بندکئے جائیں، وقفے کے بعداراکین اسمبلی کی تعداد مکمل ہوگئی جسکے بعد سپیکر نے ایم پی ایزکو نئے قائدایوان کے انتخاب کاطریقہ کار سمجھایا اورانہیںبتایاکہ میاں نثارگل کوووٹ دینے والے اراکین لابی نمبر 1اور محمودخان کے ووٹرز لابی نمبر2چلے جائیں جس پر عمل کرتے ہوئے اراکین دونوں اطراف کی طرف روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے رجسٹرمیں اپنا نام درج کیا ووٹوں کی گنتی ہوئی تو پی ٹی آئی کے محمودخان نی77جبکہ میاں نثارگل نی33ووٹ حاصل کئے ،112اراکین میں سے کل110ووٹ پول ہوئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں