نجی سکولزفیسوں کامعاملہ،سپریم کورٹ نے کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی ایک ماہ میں معاملات طے کرکے سفارشات عدالت میں پیش کرے گی

منگل 16 اکتوبر 2018 20:29

نجی سکولزفیسوں کامعاملہ،سپریم کورٹ نے کمیٹی تشکیل دیدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے فیسوں کے معاملے پرچیئرمین لاء اینڈجسٹس کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،کمیٹی میں نجی سکولزاوروالدین کے نمائندے شامل ہونگے جوکہ ایک ماہ میں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ بنچ کے سامن پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار،جسٹس اعجازالحسن اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل لارجربنچ نے پرائیویٹ سکولوں کے فیسوں کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پر نجی سکولزمالکان بھی موجود تھے جبکہ ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(ہوپ)خیبرپختونخواکی جانب سے ملک ہارون اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دئیے۔

سپریم کورٹ کے لارجربنچ نے متفقہ طور پر ایک سے زائد بہن بھائی کے فیسوں ،گرمی کے فیسوںاورچھٹیوں کی فیسوں کے حوالے سے چیئرمین لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹررحیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دیا کمیٹی میں خیبرپختونخوا سے ہوپ کے صوبائی صدر عقیل رزاق اورچنگیزخان جبکہ دیگرصوبوں سے نجی سکولزکے مالکان اوروالدین کے نمائندے شامل ہونگے اسکے علاوہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر فیسوں کے حوالے سے معاملات طے کرے گی اورسفارشات مرتب کرنے کے بعد اسے سپریم کورٹ کے فاضل بنچ کے سامنے رکھاجائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں