وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب خان کے احکامات کے تحت ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم ہری پورکو گھریلوٹیرف پربجلی فراہمی کیلئے اقدامات شروع

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

پشاور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) فاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب خان کے احکامات کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجد خان نے ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں کو کمرشل ٹیرف کے بجائے گھریلو ٹیرف پر بجلی فراہم کرنے کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیسکو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم کے مکینوں کو عرصہ دراز سے کمرشل ٹیرف پر بجلی فراہم کی جارہی تھی جس سے ان کو اضافی بل جمع کرنے پڑتے تھے اورہاؤسنگ سکیم کے باشندوں کو اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑرہے تھے تاہم وفاق وزیربرائے توانائی عمرایوب خان نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت صارفین کو بجلی کی بہترسہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے تحت ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم کے صارفین کے ایک وفد جس میں واجدمیر،سردارحق نواز،مختیارشاہ اور دیگر عمائدین شامل تھے کی گزارشات کوغورسے سنا اور ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم کو کمرشل کی بجائے گھریلو ٹیرف پر بجلی فراہم کرنے کے لئے فوری طورپر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹرمحمدامجد خان نے ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم کے صارفین کو کمرشل کے بجائے گھریلو ٹیرف پر بجلی فراہم کرنے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں جس پر ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم کے صارفین نے وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا عرصہ دراز سے زیرالتوا مطالبہ کو فوری طورپرپورا کرتے ہوئے اقدامات شروع کردئیے ہیں،ٹی آئی پی ہاؤسنگ سیکم کو کمرشل کی بجائے گھریلو ٹیرف پر بجلی فراہمی کے اعلان پر علاقے میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اوروفاقی حکومت اور پیسکو مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں