موجود حکومت سرمایہ کاروں کو سیکورٹی سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے، عاطف خان

ہفتہ 20 اپریل 2019 18:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) سینئر وزیر برائے سیاحت،کھیل وامورنوجوانان عاطف خان نے کہاہے کہخیبر پختوخوا میں دوبارہ سرمایہ کاری کی فضاء قائم ہورہی ہے،دہشت گردی کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل سرمایہ کار صوبے سے بھاگنے پر مجبور تھے لیکن اب اللہ تعالی کے فضل کرم سے سرمایہ کار واپس صوبے کا رخ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ماسٹرز موٹرز کے زیر انتظام پشاور میں نئی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایم پی اے ظاہر شاہ طورو اور ارباب جہانداد نے بھی شرکت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ پشاور میں نئی گاڑیوں کی لانچنگ صوبے میں امن امان کی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی تسلی کا واضح ثبوت ہے، خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول فراہم کررہی ہے،آٹو موبیل کے شعبے میں سرمایہ کاری سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گی-سینئر وزیر نے کہاکہ موجود حکومت سرمایہ کاروں کو سیکورٹی سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے کیونکہ سرمایہ کاری کے ذریعے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں