سی ٹی جے ایف کی نئی کابینہ برائے سال 2019 کا اعلان

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کرائم اینڈ ٹیررازم جرنلسٹ فورم (سی ٹی جے ایف)کی نئی کابینہ برائے سال 2019 کا اعلان کردیا گیا ہے ، عظمت گل صدر، حق نواز شنواری نائب صدر، عالم زیب جنرل سیکرٹری جبکہ گورننگ باڈی کیلئے کامران گل، عمران خان، صدیق ساگر اور زاہد درانی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں الیکشن کمیٹی کے ممبران فخرالدین سید، کاشف احمد اور طاہر حسین سمیت پشاور پریس کلب کے صدر بخار شاہ باچا، یونین کے صدر فدا خٹک، سینئر صحافی ریاض احمد، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر اقبال اور دیگر سینئر صحافیوں اور کرائم بیٹ سے وابستہ رپورٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پریس کلب اور یونین کے صدور نے سی ٹی جے ایف کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کیا اور انہیں بھرپور تعان کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے آخر میں نو منتخب صدر عظمت گل نے بھی خطاب کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں