حضرت عائشہ حج گروپ سروسزپشاور کے زیراہتمام حجاج کرام کیلئے تربیتی ورکشاپ

جمعہ 21 جون 2019 00:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) حضرت عائشہ حج گروپ سروسزپشاور کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں اس سال حج پر جانے والے حجاج کرام کی ٹریننگ کے سلسلے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ میں حاجی کیمپ کے ڈائریکٹر شکیل احمدسیٹھی اور چیف ایگزیکٹو امی عائشہ سروسزغضنفرعلی ساول نے بھی شرکت کی اس موقع پر مولانا حبیب اللہ قاضی نے شرکاء کو عمرہ وحج کی تیاری اور مناسک حج کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام دوران حج یہ ذہن میں رکھیں کہ حج اللہ کے پانچ بڑے احکامات میں سے ایک ہے اس میں کوشش رہے کہ اللہ کا کوئی حکم نہ ٹوٹے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کے حقوق ادا کئے جائیں ان کے ساتھ حسن سلوک کیساتھ پیش آیا جائے اور اپنے آپ کو پاکستان کا سفیر سمجھیں کہ آپ کے رویئے سے لوگوں کو یہ تاثر نہ ملے کہ پاکستان والے کسی کا خیال نہیں رکھتے سفر کے ایام میں جتنا ہوسکے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ کیا جائے ہم ایسے نہ بنیں کہ دوسروں کے صدقات کے منتظر رہیں بلکہ ہمیں توخود صدقات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے کیونکہ حج ہمارے لئے ایک میدان ہے نیکیاں کمانے کا لہٰذا اللہ کی جانب سے اللہ کے گھر کے بلاوے کو ایک غنیمت جان کر پہلے سے لوگوں کی خدمت کی تیاری کی نیت کریں انہوں نے شرکاء کو سعودی قوانین کی پاسداری کرنے اور دوران حج احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور احرام باندھنے سمیت دیگر امور کی عملی مشق کروائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں