خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کی اقتصادی حالت معلوم کرنے کیلئے محکمہ تجارت اور صنعت سروے کا انعقاد کرے گا ، عبداکریم خان

جمعرات 23 جنوری 2020 15:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہخیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کی اقتصادی حالت معلوم کرنے کے لئے محکمہ تجارت اور صنعت ایک سروے کا انعقاد کرے گا ،سروے کا مقصد صوبے کی اقتصادی ترقی اور غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع صوابی کی اقتصادی ترقی اور استعداد سے متعلق صوابی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی صدر صوابی چیمبر آف کامرس ، صنعتکاروں، تعلیمی ماہرین ،سی ای او کے پی ،بی اوآئی ٹی حسن داود بٹ اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ عبدالکریم خان نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع صوابی کی اقتصادی استعداد کا ڈیٹا اکٹھا کرکے مقامی طور پر تیار ہونے والی اشیاء اور پیداوار کی ترقی اور فروغ کے لیے سفارشات پیش کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تمباکواور شال سمیت ضلع صوابی کی دیگر پیداواری استعدادکی ترقی اور صوابی کی اقتصادی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تعلیمی ماہرین ،صنعتکار اور چیمبر ایک دوسرے کے ساتھ مربوط معاونت اور تعاون کریں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں