گلیات میں جی ڈی اے کے زیر اہتمام جنگلی حیات کیلئے خوراک کا اہتمام

اتوار 5 اپریل 2020 19:25

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) جہاں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں انسان گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اسی طرح جانور بھی خوراک کی شدید قلت سے دو چار ہیں پاکستان کے سیاحتی مقام نتھیا گلی اور ملحقہ مقامات میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور الخدمت فانڈیشن کی جانب سے جنگلی حیات خصوصا بندروں کے لیے خوراک کا انتظام کیا گیا،ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کا کہنا ہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی روزانہ کی بنیاد پر یہ سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ سیاحوں کی آمد تک جنگلی حیات کی خوراک کا بندوبست یوں ہی چلتا رہے، ان کا کہنا تھا کہ نتھیاگلی میں 2ہزار سے زائد بندر و دیگر جنگلی حیات ہیں، روزانہ خوراک دیں گے، جنگلی حیات گلیات کا حسن ہے اور ان کی بقا کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا، رضا علی حبیب کا کہنا تھا کہ بندروں کو روزانہ کیلئے، ڈبل روٹی، ،چھلی،چپس اور جوس کے علاوہ بہت سے چیزیں دی جاتی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں