صوبائی حکومت نے احساس پروگرام کے علاہ زکواة فنڈ سے بھی صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے دینے کی منظوری دیدی ہے، اجمل وزیر

پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے 22لاکھ خاندانوں کو 4 ماہ کیلئے 12ہزار روپے یکمشت ریلیف پیکج دیا جائے دوسرے مرحلے میںانہی خاندانوں کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے تین مہینوںکے 6ہزار روپے یکمشت فراہم کی جائینگے ریلیف پیکج انتہائی شفاف طریقے سے آن لائن دیا جائیگا، ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

پیر 6 اپریل 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے علاہ زکواة فنڈ سے بھی صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے اسکے علاوہ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے 22لاکھ خاندانوں کو 4مہینوں کے لئے 12ہزار روپے یکمشت ریلیف پیکج دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میںانہی خاندانوں کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے تین مہینوںکے 6ہزار روپے یکمشت فراہم کی جائینگے ریلیف پیکج انتہائی شفاف طریقے سے آن لائن دیا جائیگا۔

اجلاس میں وزیر صحت کورکمانڈر ، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو کورونا سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طورخم بارڈر کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ طورخم بارڈر 6سے 9اپریل تک چار دنوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تا کہ ہمارے پھنسے ہوئے افغان بھائی واپس اپنے وطن جا سکیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ صوبے میں موجود تبلیغی مہمانوں کا خصوصی خیا ل رکھا جائے تبلیٖغی بھائیوں کی بروقت سکریننگ اور ٹسٹنگ کو یقینی بنایا جائے تا کہ وہ جلد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے فرنٹ لائن ورکرز کو تمام حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز ہمائے ہیرو ہیں اورانکی کوششوں کی بدولت ہم کورونا کو شکست دیں گے ۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پورے صوبے کی مشینری کورونا سے نمٹنے کیلئے حرکت میں ہے ۔ اجمل وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جس طرح انہوں نے دیگر آفات کا مقابلہ کیا ہے اس جذبے کیساتھ کورونا کے خاتمے کیلئے بھی حکومت کا ساتھ دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں