اے این پی کی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت

پیر 19 اکتوبر 2020 20:02

اے این پی کی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی شدید مذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے ہوٹل میں دھاوا بول کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا۔ کمرے کا دروازہ توڑ کر ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وقت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وزیر اعلی سندھ بتائیں کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے ان پر کس کا دباو تھا۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر سندھ حکومت کے مہمان تھے۔سندھ کی حکومت ، اپوزیشن جماعت کی حکومت ہے، وزیر اعلی سندھ کو بتانا چاہیے کہ کس کے حکم پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری ہوئی۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر نے کوئی جرم نہیں کیا۔ مادرملت زندہ باد اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانا جرم نہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ سلیکٹرز اس ملک کو انارکی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس ملک پر رحم کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں