انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کا سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مانسہرہ کا دورہ

ملکی و غیر ملکی ماہرین اور پاک آرمی کے افسران سے میٹنگ، سیکیورٹی صورتحال و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال پراجیکٹ پر کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ماہرین کو تحفظ فراہم کرنا حکومت و خیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، آئی جی پی معظم جاہ انصاری

جمعہ 23 جولائی 2021 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کا مالاکنڈی سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ مانسہرہ کے چائینز کیمپ کا دورہ۔ آرمی افسران اور چائینیز ماہرین اور اہلکاروں سے ملاقات، سیکیورٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری نے مانسہرہ بالاکوٹ مالاکنڈی کے مقام پر جاری سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چائینز کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود، قائم مقام ڈی آئی جی ہزارہ ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر آئی جی پی نے آرمی افسران و چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چائینز عہدیداران نے آئی جی پی خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آئی جی پی نے چائینز عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور خیبرپختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی پی نے سکی کناری پراجیکٹ پر تعینات پاک آرمی کے افسران سے بھی میٹنگ کی۔ اس موقع پر بریگیڈئیر شاہد کمانڈر 340 بریگیڈ نے آئی جی پی کو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر ہونے والی پیش رفت، غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آئی جی پی نے آرمی افسران کے ہمراہ ڈیم کے مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا۔ آئی جی پی نے اعلی پولیس حکام کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چائنیز کی سیکیورٹی کا ہر ممکن خیال رکھنا ہے اور اسکے لئے جتنے بھی انتظامات کی ضرورت ہے اور جو خامیاں ہیں ان کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ورکرز کی رہائش گاہوں انکے پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری اور خار دار تاروں کو مزید اونچا کیا جائے، CCTV کیمروں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائیاور چائینز کیسفر کے راستوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے۔

آئی جی پی نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی آڈٹ کے لئے ڈی آئی جی سپیشل برانج سے مدد حاصل کی جائے۔ آئی جی پی نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، جس پر چائینز عہدیداران نے آئی جی خیبرپختونخواہ کیاس اقدام کو سراہا اور خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہارکیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں