پشاورپولیس نے چند گھنٹے کے اندر اندر مسیحی نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پشاورپولیس نے چند گھنٹے کے اندر اندر مسیحی نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا ، نوجوان کے قتل میں ملوث اس کا سگا بھائی نکلا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے فوری کاروائی کرکے مسیحی نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا ، ملزم کی جانب سے مقتول نقاش مسیح کو اغوا کرنے کے بعد قتل کئے جانے کا ڈرامہ بھی رچایا گیا۔ مقتول کے بھائی کے بیان میں تضاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو بھی شامل تفتیش کیا گیا،تفتیش کے دوران ملزم زبیر مسیح نے اصل حقائق اگل دیئے ،پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر بھائی کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں