پشاور ہائی کورٹ : بجلی بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواستوں پرصوبائی حکومت سے رپورٹ طلب

بدھ 22 مئی 2024 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے بڈھ بیر کے کئی علاقوں میں بجلی بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواستوں پرصوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی پشاور ہائی کورٹ میںبڈھ بیر کے کئی علاقوں میں بجلی بندش اور لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ممبرقومی اسمبلی شاندانہ گلزار, علاقے کے ممبران صوبائی اسمبلی, پیسکو حکام عدالت میں پیش ہوئے وکیل درخواست گزار اشفاق داودزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علاقے کے گائوں بجلی سے محروم ہے واپڈا نے بجلی کاٹ دی ہے۔

وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی ہے وہاں پر 24 گھنٹوں میں 1 گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزارنے کہا کہ واپڈا والے بجلی دیتے نہیں ہے اور بل ہزاروں کا بھیجتے ہیں۔ اصل ایشو بقایات جات ہیں جس سے لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ افغانستان سے جب مہاجرین آئے تو یہاں کیمپ بنایا گیا تھا بقایات اس وقت کے ہیں, علاقہ مکینوں پر ڈالے گئے۔

ایک سابق ایس ڈی او نے 42 لاکھ بقایات جات اکٹھے گئے اور غائب ہوگیا, اب لوگوں کا سسٹم پر یقین نہیں ہے۔ بجلی چوری کرنے والے لائن مین کو پیسے دیتے ہیں اور اے سی چلاتے ہیں۔ 10 ماہ سے فیڈرز بند ہے اور لوگوں کو بل بھیجے جارہے ہیں, لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے۔ چیف انجنیئر پیسکو گل نبی نے کہا کہ ان علاقوں میں پانچ فیڈرز پر 9 ہزار کنڈے لگے ہیں, اربوں روپے کے بقایات ہیں۔

ممبرصوبائی اسمبلی سمیع اللہ نے کہا کہ پسیکو کے پاس پورے صوبے کے لئے 2 لاکھ نئے میٹرز کی گنجاش ہیں, اگر میٹرلگانا شروع کیا تو ان کے پاس ختم ہوجائے گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ نے کہا کہ ہم فی گھر 2 ہزار سے 4 ہزار روپے فی گھر بغیر میٹر رقم دینے کے لئے تیار ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نئے میٹر لگانے کے لئے پیسکو نے کیا اقدامات کئے ہیں۔

چیف انجنیئر پیسکونے کہا کہ ہم نے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا لوگوں کو بل دینے پر آمادہ کیا لیکن لوگ بل نہیں دیتے۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ اس علاقہ میں پولیس کی رٹ نہیں ہے تو آپ کی کیا رٹ ہوگی۔ کیسے اس مسلے کو حل کیا جاسکتا ہی, اس کے لئے آپ مل بیٹھ جائے۔آپ کے پاس بجلی ہے اور لگتا ہے آپ کے پاس ضرورت سے بھی زیادہ بجلی ہے آپ ممبران اسمبلی اور علاقہ کے مشران جائے واپڈ حکام کے ساتھ بیٹھ جائے اس کا حل نکالیںعدالت نے کمشنر پشاور کو پیسکو حکام اور علاقہ کے ممبران اسمبلی, مشران کی میٹنگ کے لئے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا اور صوبائی حکومت سے بھی رپورٹ طلب کرلی,صوبائی حکومت بھی رپورٹ پیش کریں وہ اس کے لئے کیا اقدامات کرسکتے ہیں۔

عدالت نے سماعت 4 جون تک ملتوی کردی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں