غریب طبقہ کو زیادہ سے زیادہ زکواة، خیرات، عطیات اور صدقات دیں، علما کرام

اتوار 22 مارچ 2020 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اورمحکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام کرونا وبا ء کے روک تھام کیلئے سول سیکرٹریٹ پشاورمیں علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے جید علما سمیت سیکرٹری انفارمیشن امتیاز علی شاہ اور سیکرٹری اوقاف فرخ سیر نے شرکت کی۔

علما حضرات نے کرونا وبا ء کے پیش نظر موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غریب طبقہ کیلئے زیادہ سے زیادہ زکواة، خیرات، عطیات اور صدقات دینے کی تلقین کی ہے۔ علما کرام نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال میں چونکہ محنت مزدوری کرنے والے افراد صاحب استطاعت طبقے کے خیرات و صدقات کے مستحق ہیں لہٰذہ عوام رمضان سے قبل اپنے خیرات، صدقات و زکوٰة مستحق افراد کو عطیہ کرکے اس مشکل وقت میں اسلام دوستی کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

علام کرام کے مطابق عوام طبی ماہرین کے مشوروں پر من و عن عمل کرکے موجودہ حالات میں ہاتھ نہ ملائیںاور سلام کرنے پر اکتفا کریں۔ علما کرام نے کرونا وبا ء سے جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کیاور کہا کہ وبا ء میں جاں بحق افراد شہید کا درجہ رکھتے ہیں۔علماء کرام نے کرونا وباء کے خاتمے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھی اعادہ کیا اور جمعے کے خطبات مختصر اور کرونا وبا ء کی آگاہی پر مبنی پیغامات سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا اعادہ کیا۔علمائے کرام نے عوام کی تاکید کی اپنے اپنے گھروں سے بوقت ضرورت نکلیں اور اپنے گھروں میں توبہ استغفار اور نوافل پڑھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں