ملک میں 20 ملین خواتین گھریلو دستکاریوں سے منسلک ہیں‘عائشہ بانو

منگل 11 دسمبر 2018 14:10

ملک میں 20 ملین خواتین گھریلو دستکاریوں سے منسلک ہیں‘عائشہ بانو
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز کمیونٹی سنٹر میں سنٹر آف ایکسیلنس فاررورل ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کی دستکاری ‘نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا‘ دستکاری نمائش میں صوبے کے مختلف علاقوں سی تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی گھریلودستکاریوں کے سٹال لگائے جبکہ سیمینار کی مہمان خصوصی خیبرپختونخوا اسمبلی کا کس کی سیکرٹری عائشہ بانوتھیں‘ سیمینار سے آرگنائزیشن کے چیئرمین سیف الرحمان درانی اور مہمان خصوصی عائشہ بانونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں 20 ملین خواتین گھریلو دستکاریوں سے منسلک ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں