صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 25 مئی 2019 14:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔محکمہ ایکسائز کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایکسائز حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں