معاشرے کو منشیات کی وبا سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، سجادخان

جمعرات 21 نومبر 2019 12:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ضلعی پولیس آفیسرمردان سجاد خان نے کہا ہے کہ آئس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے، خصوصا طلبا و طالبات کو منشیات بالخصوص آئس کی وبا سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،تعلیم ہمیں شعور دیتی ہے، اس لئے طلبا کو منشیات کا استعمال زیب نہیں دیتا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں طلبا سے آئس کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سجادخان نے کہاکہ آئس کے سوداگروں کے قلع قمع کیلئے سرگرم عمل اور معاشرے کو منشیات کی وبا سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،مردان پولیس آئس کے سمگلروں اور اس کے فروخت کرنے کے خلاف بھر پورکاروائیاں کرتے ہوئے بین الااقوامی گینگ کے آئس سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے والدین اور اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکو نوجوان نسل کی مستقبل کو کامیاب بنانے کیلئے وہ اپنا قومی فریضہ سرانجام دینا ہوگا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل طارق جان صاحب و اساتذہ کرام،مردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد احمد و ممبران،کالج انتظامیہ اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مردان پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کوخراج تحسین پیش کیا اور اس مہم کو طلبا کی بہتر مستقبل کیلئے مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس کیساتھ ہر قسم کی تعاون کا عزم کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں