جمرود،باڑہ کے رہائشی شریف اللہ کا چچا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پیر 25 نومبر 2019 21:08

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2019ء) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ سور ڈھنڈ کے رہائشی شریف اللہ نے اپنے دو کمسن چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت،آئی جی پولیس،کور کمانڈر، گورنر و وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے اپنے چچا کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر کو باڑہ کے علاقے سور ڈھنڈ میں ان کے مخالفین نے فائرنگ کرکے ان کے چچا محمد نور کو قتل کردیاجس کے بعد باڑہ تھانہ میں مخالفین شفیق اور کریم کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا تاہم ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ہمارے چچا کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اس لیے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،انہوں نے اپنے خاندان کیلئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا کیونکہ مخالفین ہم کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ مخالفین نے اس سے پہلے بھی ہمارے ایک چچا کو قتل جبکہ دادا کو اغوا کرلیا ہے جو چھ سال کے بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا اور خدشہ ہے کہ ان کو بھی قتل کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں