چیف کمشنر ان لیڈ رینیو،ریجنل ٹیکس آفس پشاور خورشید احمد مروت کادورہ سوات

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) چیف کمشنر ان لیڈ رینیوریجنل ٹیکس آفس پشاور خورشید احمد مروت نے سوات کا دورہ کیا۔ مینگورہ میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے متعلقہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن سمیت تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع میں جون2023تک ٹیکس کاگو نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کہ وفاقی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر مذکورہ ٹیکس چھوٹ دی ہے۔

سخاکوٹ میں فیڈرل بورڈ آف رینو نیو کی ہدایت پر ٹیکس سہولت قائم کیا ہے اس کا واحد مقصد مقامی صنعت کاروں کو کنزمشن اور استثنی سرٹیفیکٹس کی جلد اجراء میں مدد مہیا کرنا ہے۔انہوں نے چیمبر کے عہدہ داروں کو یقین دہانی دلایا کہ سہولت مرکز کے پاس بازار کے کسی بھی شخص کو نوٹس جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اس سلسلے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع  کے عوام تسلی رکھیں۔

(جاری ہے)

چیمبر کے صدر عدنان علی خان اور ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران نے چیف کمشنر ان لیڈ ریونیو کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ٹیکس کی نفاذ سے متعلق ان کے خدشات اور تخفظات کا بطریق احسن ازالہ کیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اجلاس منعقد ہوا کریں گے تاکہ وطن عزیز کی معاشی بہتری کیلئے ایف بی آر اور دیگر سٹیک ہولڈرروں کے درمیان قریبی رابطہ استوار ہو سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں