ْپشاور کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں،18افراد گرفتار کرلئے

جمعہ 20 مئی 2022 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پرپشاور میں ضلعی انتظامیہ تجاوزات مافیا کے خلاف متحرک ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمی مکرم نے جی ٹی روڈ اور سیٹھی ٹائون کے علاقے میں دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر 18 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا دیا۔ اس موقع پر اے اے سی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ دوبارہ دکانوں سے باہر سامان نہ رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں