وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی

، مردوں میں پشاور جبکہ خواتین میں مردان ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 23 اپریل 2024 17:26

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2024ء ) وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی، مردوں میں پشاور جبکہ خواتین میں مردان ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر علی محمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ  صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز  نائب صدر کفایت اللہ‘ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی وآرگنائزنگ سیکرٹری علی ہوتی‘ فیمیل کوچز سائرہ‘ آمنہ اور ایچ ای سی آفیشلز اویس سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کمیشن کے زیراہتما م پشاور سپورٹس کمپلیکس میں وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ میں مردوں میں پشاور نے مردان کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ خواتین میں مردان نے پشاور کو تین ایک سے ہراکر پہلی پوزیشن ھاصل کی۔

(جاری ہے)

صوبائی لیگ پانچ دن تک جاری رہی جس میں خیبرپختونخوا کے پانچ ریجن جن میں ہزارہ، مردان، پشاور، بنوں اور سوات کی ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں نیشنل لیگ کیلئے خیبرپختونخوا کی دو میل اور دو فیمیل ٹیموں کا انتخاب کیا گیا جو کہ 28 اپریل سے اسلام آباد میں نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرینگے۔

اختتامی تقریب کے موقع خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پرٹیبل ٹینس کے عالمی دن کے مناسبت دے کیک بھی کاٹا گیا جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔  یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ٹیبل ٹینس ایونٹ کے پہلے مرحلے میں صوبہ بھر میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تاہم دوسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر میل اور فیمیل ٹیبل ٹینس لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سے دو مردوں کی اور دو خواتین کی ٹیموں کا انتخاب کیا گیا جو کے آخری مرحلے میں قومی سطح پر صوبے کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں