ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، سلمان خان لودھی ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ

جمعہ 19 جنوری 2018 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے ڈاکٹر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پوری توجہ اور لگن کے ساتھ اپنے آپ کو وقف کریں۔ تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں حکومتی کاوشوں میں ہاتھ بٹایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز تحصیل ھیڈ کوارٹر ز ہسپتال درگئی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی مالاکنڈ محمد نعیم خان، اے سی درگئی محمد عارف اور ایم ایس ڈاکٹر کچکول بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت کے اس عہد کی تجدید کی۔ کہ کسی کو لوگوں کی زندگیوں سے نہیں کھیلنے دیا جائیگا۔ کیونکہ یہ بے چارے پہلے ہی مختلف امراض کی وجہ سے سخت مایوسی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی مشکلات سے ان کو تحریری طور پر اگاہ کیا جائے ۔

تاکہ ان کے ازالے کیلئے بروقت اقدامات اُٹھائے جاسکیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی حکومت مالاکنڈ کے پاس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اُنہوں نے ہسپتال کی مناسب صفائی کے لئے بھی موقع پر ہدایات دیں۔قبل ازیں سلمان خان لودھی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے لئے فوری طور پر ایک ھیوی جنریٹر کی فراہمی کی سفارش کی۔ تاکہ لوڈشیڈنگ کے دوران بھی ایکسرے اور لیبارٹری میں بلاتعطل عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جاسکے ۔ سلمان خان لودھی نے یقین دلایا۔ کہ اس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں