دہشت گردی کے خلاف لڑنیوالی جنگ میں خواتین پولیس کسی سے بھی پیچھے نہیں ،
اپنے وطن کی مٹی پر جان نچھاور کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہیں خیبر پختونخوا پولیس کی 69 لیڈیز پولیس کمانڈوز تربیت مکمل کرکے فیلڈ میں مرد پولیس کمانڈوز کے شانہ بشانہ اپنے فرائض وابستہ توقعات سے بڑھ کر سرانجام دے ر ہی ہیں
جمعہ 20 اپریل 2018 22:10
(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے 34 خواتین پر مشتمل پہلے دستے نے جوائنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ نوشہرہ میں 4 مہینے پر مشتمل کمانڈوز ٹریننگ کے تمام سخت مراحل ،جن سے مرد پولیس کمانڈوز کو گزرنا پڑتا ہے خوش اسلوبی سے مکمل کرلئے۔
جبکہ 35 لیڈیز پر مشتمل دوسرا دستہ بھی ایلیٹ کمانڈو ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد ایلیٹ لیڈیز کمانڈوز کا حصہ بن چکا ہے۔اسی طرح لیڈیز پولیس کے 69 ارکان پر مشتمل یہ دونوں دستے مرد پولیس ایلیٹ کمانڈوز کے ہمراہ فیلڈ میں دہشت گردوں اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشنوں اور کاروائیوںمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ لیڈیز پولیس کا تیسرا دستہ بہت جلد ایلیٹ کمانڈو ٹریننگ کا حصہ بن جائے گا۔ یہاں پر امر قابل ذکرہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دو لیڈیز پولیس (نوشہرہ اور سوات) اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرچکی ہیں۔ اس وقت صوبے میں 684خواتین پولیس اہلکار مختلف نوعیت کے سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ جن میں پشاور میں 67 ،چارسدہ میں20، نوشہرہ میں24، مردان میں 58، صوابی میں 24، ایبٹ آباد میں 38، مانسہرہ میں 32 ، ہری پور میں 25، بٹگرام میں 6، تور غر میں 1، سوات میں 36، شانگلہ میں14، دیر آپر میں 4، دیرلوئر میں 43، بونیر میں 9، چترال میں 48، کوہاٹ میں 14، کرک میں 8، بنوں میں 39، لکی مروت میں 8 ، ڈی آئی خان میں 46، سپیشل برانچ میں 14 ، سی ٹی ڈی میں 7، ایلیٹ فورس میں 63،کیمپس میں 5، ایف آر پی میں 9اور پی ٹی سی ہنگو میں 4 مرد پولیس کے برابر سیکورٹی کے تمام فرائض کامیابی اور احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے خواتین پولیس ڈسک پر لیڈیز پولیس تعیناتی ایک احسن قدم ہے۔ جہاں خواتین بلا خوف و خطر اپنے مسئلے مسائل پیش کرتی ہیں۔ لیڈیز پولیس کسی بھی عوامی اجتماعات، طالبات کی امتحانی مراکز، لیڈیز بازاروں اور شاپنگ سنٹروں، حساس چیک پوسٹوں، عدالتوں کی سیکورٹی، ٹریفک، انوسٹی گیشن، پولیس دفاتر، ماڈل پولیس اسٹیشن، ویمن ڈسک،آپریشنل فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ گھریلو خواتین خیبر پختونخوا پولیس کا حصہ بن کر ہاتھ میں خود کار اور بھاری اسلحہ لئے سیسہ پلائی دیوار کے مانند پرعزم طریقے سے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور، معاون خصوصی برائے صنعت سے صرافہ زرگران جیمزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی وفد ..
خیبرکالج آف ڈینٹیسٹری میں پہلی انٹرنیشنل ڈینٹل کامیاب کانفرنس کا انعقاد،پاکستانیوں سمیت عالمی ڈاکٹرز ..
بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کارکنوںکا پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ
پشاور، گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ،خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ..
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
مردان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعید اللہ جان کی زیر صدارت کھاد، چینی ، آٹا کی ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ ..
ضلعی انتظامیہ مردان کی تحصیل گھڑی کپورہ کے بازاروں میں عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی
جنرل سیکرٹری اے این پی خیبر پختونخوا حسین شاہ خان یوسفزئی سے مرکزی سالار ملک فقیر علی اور صوبائی سالار ..
ضلعی انتظامیہ خیبر کے انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ
مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان سے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کی ..
خیبر پختونخوا کے مقامی کسانوں سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، علی امین گنڈاپور
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ سندھ،ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی