کار سرکار میں مداخلت ،خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے دو دودھ فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ہزار لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) کے پی کے فوڈ اتھارٹی نے کار سرکار میں مداخلت پر دو دودھ فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ہزار لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے پی کے فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقوں ہشتنگری ، سکندر پورہ، فردوس چوک سمیت اندرون شہر میں کارروائی کی گئیں ۔ اس دوران دودھ کی آٹھ دکانوں کا معائنہ کیا گیا ۔ دودھ میں پائوڈر ملک اور کیمیکل ملانے پر دو دودھ فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں ایک ہزار لیٹر دودھ بھی قبضے میں لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں