سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کے انتخاب کیلئے بروقت نہ پہنچنے پر پی پی کی خاتون کوووٹ نہیں ڈالنے دیا

بدھ 15 اگست 2018 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کے انتخاب کی پولنگ کیلئے بروقت نہ پہنچنے پر پی پی کی خاتون رکن نگہت یاسمین کوووٹ ڈالنے کاموقع نہیں ملاجس پرانہوں نے ا یوان میں شدید احتجاج کیالیکن پریزائیڈنگ افیسرنے خاتون رکن کو ووٹ ڈالنے کاموقع نہیں دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکرشپ کیلئے پولنگ کاعمل ختم ہوا تو اس دوران اآزادرکن محمددیداراورپی پی کی خاتون رکن نگہت یاسمین ایوان سے غیرحاضرتھے تاہم جب بیلٹ بکس گنتی کیلئے کھولاگیاتو اسی اثناء نگہت یاسمین ایوان میں پہنچ گئیں پریزائیڈنگ افیسر اورنگزیب نلہوٹھہ کی جانب سے انہیں ووٹ کاحق نہ دینے پر خاتون رکن نے شدید احتجاج کیا اوربولتی رہی کہ ووٹ انکا حق ہے پولنگ کیلئے کوئی ٹائم مقررنہیں تھا مجھے ووٹ ڈالنے دیاجائے تاہم نگہت یاسمین ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئیں۔

ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کے موقع پر بھی نگہت یاسمین نے احتجاج کیا تاہم سپیکرمشتاق غنی کے بار بار کہنے پرانہوں نے ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کیلئے اپناووٹ کاسٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں