ضمنی انتخابات میںپی کی71پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارصلاح الدین نی11251 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی

تحریک انصاف کے امیدوارذوالفقارخان9854وٹوں کے دوسرے نمبر پررہے

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات میں ایک بارپھر عوامی نیشنل پارٹی کی برتری،پی کی71پرعوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارصلاح الدین نی11251 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی،تحریک انصاف کے امیدوارذوالفقارخان9854وٹوں کے دوسرے نمبر پررہے۔اے این پی کارکنوں کاجشن ،ہوائی فائرنگ، ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔

(جاری ہے)

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورمیں ضمنی انتخابات میں اے این پی نے حکمران جماعت کوشکست دیدی،تحریک انصاف نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست پر شکست کھالی،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پی کی71کی نشست چھوڑی تھی اورضمنی انتخابات میں اپنے بھائی ذوالفقارعلی خان کونامزد کیاگیاتاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے،اور ضمنی انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین نے 11251ووٹوں لیکر کامیابی حاصل کرلی ،تحریک انصاف کے امیدوارذوالفقارخان نے 9854ووٹوں کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

اے این پی کے کارکنوں نے اپنی کامیابی پر خوف ہلہ گلہ کرکے جشن منایا،،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں